واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ تصاویر میں خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے اس فہرست میں سابق امریکی صدور ابراہام لنکن، جارج واشنگٹن، ایف ڈی روزویلٹ، ولسن، جیفرسن اور جیکسن کو شامل کیا۔
صدر ٹرمپ نے ٹی روزویلٹ، کلیولینڈ، ایڈمز اور پولک کو عظیم صدور کے قریب ترین قرار دیا ہے۔ انہوں نے سابق صدر کلنٹن سمیت 12 صدور کو اوسط درجے کا قرار دیا۔
ٹرمپ نے 6 صدور کو اوسط سے بھی نیچے درجے کا قرار دیا جبکہ موجودہ صدر جو بائیڈن، سابق صدر اوباما، کارٹر، گرانٹ اور ہارڈنگ کو ناکام صدور کی فہرست میں شامل کیا ہے۔


