نیویارک (لارڈ میڈیا) پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بیان میں کہا ہے کہ جاں بحق بچوں کے والدین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ کہ نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا والدین کے لیے ناقابل تصور دکھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ پاکستانی حکومت کی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھی پمز ہسپتال سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔


