ہومتازہ ترینڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم منان جوڈیشل ریمانڈ...

ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم منان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (لارڈ میڈیا): ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزم کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم منان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

وکیلِ مدعی کے مطابق عدالت نے ملزم منان کو بالغ افراد کی جیل بھیجنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ایڈووکیٹ شاکر تنولی نے کہا کہ ملزم اور مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔

پولیس کے مطابق 4 اگست کو ملزم اپنے رشتے دار کی بچی کو چیز دلانے کے بہانے باہر لے گیا تھا۔ جب بچی کو واپس لایا گیا تو وہ بے ہوش تھی اور اس کے کپڑے خون آلود تھے۔ اہل خانہ نے بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں