ہومتازہ ترینحکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم قانون سازی پر اتفاق رائے

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم قانون سازی پر اتفاق رائے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم قانون سازی پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کو مجوزہ بل پر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومت آج ضمنی ایجنڈے کے ذریعے قومی اسمبلی میں اہم بل پیش کر کے آج ہی منظوری لینے کی کوشش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اس ملاقات میں مجوزہ بل پر صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ دی گئی اور قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت طلب کی گئی، جس پر پیپلز پارٹی نے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور مجوزہ قانون سازی سے متعلق مشاورت کی۔ صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے مجوزہ بل پر تفصیلی مشاورت کی، جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کی حمایت کے لئے کیس ٹو کیس فیصلہ کرنے کی شرط رکھی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں