ہومتازہ ترینامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین معاشی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جسے انہوں نے اقتصادی جنگ اور غیر معمولی پیمانے پر تنہائی قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کو معاہدے کے لیے دیگر ممالک سے زیادہ مواقع دیے گئے، لیکن تہران نے ان کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور فوجی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں جبکہ ملکی معیشت کمزور ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران کو معاشی سہارا دے گا، اسے سنگین معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے خاص طور پر ایران کی تیل اسمگلنگ، مالیاتی لین دین، کیش ٹرانسفرز، ایکسچینج ہاؤسز، شپ رجسٹریز اور فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے معاونت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ Economic D-Day ہوگا اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو تنہا کرنے کے لیے کام کرے گا۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں