اسلام آباد (لارڈ میڈیا) دریائے راوی میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہیڈ بلوکی پر پانی کی آمد 41 ہزار 790 کیوسک جبکہ اخراج 15 ہزار 740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپ اسٹریم کی سطح 633 فٹ اور ڈاؤن اسٹریم کی سطح 619.50 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ لوئر باری دوآب کینال میں 7 ہزار 50 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جبکہ بلوکی سدنک سے 19 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں جاری بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں اور نالوں کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سینیٹیشن ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور پانی کی بروقت نکاسی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔


