نیروبی (لارڈ میڈیا) کینیا میں سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 امریکی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس حادثے میں 5 امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر تھا، تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور قونصلر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔


