ہومتازہ ترینچینی آٹو موبائل کمپنی کی جانب سے گھانا میں گاڑیوں کی نمائش،...

چینی آٹو موبائل کمپنی کی جانب سے گھانا میں گاڑیوں کی نمائش، شہریوں کے لئے رعایتی فروخت

گھانا میں کام کرنے والی چینی آٹو موبائل کمپنی زونڈا ٹیک گھانا لمیٹڈ نے جمعرات کے روز گھانا کےدارالحکومت آکرا میں کاروں کی دو روز کے لئے رعایتی فروخت اور نمائش کا آغاز کیا جس میں صارفین کو ہر خریداری پر رعایت دی گئی۔

زونڈا آٹو سیل اینڈ ایکسپو میں گریٹ وال موٹر اور چیری سمیت چین کی معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی جدید اور خوبصورت گاڑیوں کے ماڈلز پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ معروف برقی گاڑیوں (ای وی) کے برانڈز اور زمین کی کھدائی اور منتقلی میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی نمائش کا حصہ تھیں۔

زونڈا ٹیک کے پروڈکٹ منیجر سانگ مو نے افتتاح کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ اس نمائش کا مقصد گھانا کے ان صارفین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو تقریباً 20 برس سے کمپنی پر اعتماد کرتے آ رہے ہیں۔

سانگ نے بتایا کہ کمپنی نے نمائش میں 15 بینکوں کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ صارفین کو نرم شرائط پر مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے صارفین نمائش میں رعایتی قیمت پر فروخت ہونے والے برانڈز میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس مکمل رقم ادا کرکے گاڑی خریدنے کی مالی استطاعت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے خریداروں کو بینکوں کی جانب سے آسان اور لچکدار شرائط پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

سانگ نے کہا کہ درحقیقت یہ برقی گاڑیاں گھانا کے لوگوں کے لئے بہت اہم ہیں خاص طور پر ان افراد کے لئے جو ایندھن کی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لئے آج اور کل زونڈا شوروم میں جاری اس آٹو شو کے دوران صارفین کو صرف برقی گاڑیاں ہی نہیں ملیں گی بلکہ اِن گاڑیوں پر بہت بڑی رعایت بھی دی جائے گی۔ یہاں تک کہ بعض لگژری برانڈز پر بھی خصوصی رعایت موجود ہے۔

آکرا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں