ہومتازہ تریناگر میرے بچے ہوتے تو زندگی نچھاور کر دیتی، فریحہ پرویز

اگر میرے بچے ہوتے تو زندگی نچھاور کر دیتی، فریحہ پرویز

کراچی (لارڈ میڈیا): معروف پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ اگر ان کے بچے ہوتے تو وہ اپنی اولاد کی حفاظت کے لیے اپنی زندگی نچھاور کر دیتیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اولاد نہ ہونے اور والدین کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر بات کی۔

فریحہ پرویز کا کہنا تھا کہ اگر وہ بچوں کی ماں ہوتیں تو انتہائی محتاط ماں ہوتیں اور اپنی زندگی ان پر نچھاور کر دیتیں۔ انہوں نے بچوں کی زندگی میں ماں کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ آج کل مائیں بچوں کو آئی پیڈز دے کر ان کی صحت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اللہ کی دی ہوئی اس نعمت کا خیال رکھیں اور بچوں کی قدر کریں۔ فریحہ پرویز نے کہا کہ اولاد ایک نعمت اور آزمائش دونوں ہے اور والدین کو ان کی مناسب دیکھ بھال کرنی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں