بدین (لارڈ میڈیا) پسند کی شادی کے تنازع نے بدین کے علاقے گولاڑچی کے چک نمبر 5 میں شدت اختیار کرلی، جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے ماچھی برادری کے 60 سے زائد گھروں کو مسمار کرکے پورا گاؤں خالی کرا دیا۔ متاثرین کے مطابق حملہ آور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مویشی بھی لے گئے، جس کے باعث 600 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ندیم ماچھی اور عالیہ فاطمہ نے چند روز قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس کے بعد یہ تنازع پیدا ہوا۔ شادی کرنے والے جوڑے نے کہا ہے کہ ان کی پسند کی شادی کی سزا پورے گاؤں کو دی جا رہی ہے۔
متاثرین نے بتایا کہ انہوں نے ایس ایس پی بدین کو 12 درخواستیں دیں، لیکن کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔


