ہومتازہ ترینمریدکے میں بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

مریدکے میں بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

مریدکے (لارڈ میڈیا): مریدکے کے علاقے ظفر پارک میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب پڑوسی نے چورن کی ڈبیاں دینے کے بہانے اسے اپنے پاس بلایا اور مبینہ طور پر گھر کی چھت پر لے گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی کے شور مچانے پر ملزم نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور کی آواز سن کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ روتی ہوئی بچی نے گھر پہنچ کر اپنی والدہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں