کراچی (لارڈ میڈیا) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی میں کمی نہ ہونے پر آج گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے 15 روزہ دھرنے کا شیڈول بھی تیار کر لیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ایلیٹ کلاس ٹیکس نہیں دیتی جبکہ غریب آدمی مشکلات کا شکار ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ سب کچھ مفت لیتا ہے اور آئی پی پیز کے مالکان سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ہے۔
منعم ظفر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ وصول کرچکی ہے۔ ٹیکس اہداف میں ناکامی کے بعد حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
لاہور میں بھی جماعت اسلامی کے زیر انتظام پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا چیئرنگ کراس مال روڈ پر دیا جائے گا۔


