ہومتازہ ترینٹرمپ انتظامیہ نے امریکی پالیسیوں سے وفاداری جانچنے کے لیے نیٹو اتحادیوں...

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی پالیسیوں سے وفاداری جانچنے کے لیے نیٹو اتحادیوں کو سوال نامہ بھیج دیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی پالیسیوں سے وفاداری اور حمایت جانچنے کے لیے نیٹو اتحادیوں کو سوال نامہ بھیج دیا ہے۔ اس سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا نیٹو ممالک امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے میں کوئی پابندی تو نہیں لگاتے؟ کیا نیٹو ممالک امریکا کے دفاعی ٹھیکے رکھنے والوں پر پیسے خرچ کرتے ہیں؟ اور ان کا ‘میڈ ان یورپ’ پالیسیوں سے متعلق کیا مؤقف ہے۔

امریکی اتحادیوں نے اس اقدام کو امریکی تحفظ کے بدلے نظریاتی ہم آہنگی مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ یہ سوال نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا یورپ میں اپنی عسکری موجودگی کا شش ماہی جائزہ لے رہا ہے، جو دسمبر میں مکمل ہوگا۔

سوال نامے میں نیٹو ملکوں کے دفاعی بجٹ کی تفتیش بھی کی گئی ہے اور نیٹو ملکوں کی جانب سے امریکی کمپنیوں سے دفاعی سامان کی خریداری کی رسیدیں مانگی گئی ہیں۔

ادھر نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یورپ میں اپنی عسکری موجودگی کا جائزہ ایک مثبت قدم ہے اور اس سے نیٹو ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آرہے ہیں، ایسے جائزے تواتر سے ہونے چاہئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں