ہومتازہ ترینآزاد کشمیر ری پولنگ، باغ میں میر اکبر اور ضیاء قمر کامیاب

آزاد کشمیر ری پولنگ، باغ میں میر اکبر اور ضیاء قمر کامیاب

باغ (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر کے ضلع باغ کی دو نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے فتح حاصل کی۔ ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کے ضیاء قمر کامیاب ہوئے، جبکہ ایل اے 16 پر مسلم لیگ ن کے میر اکبر خان نے میدان مارا۔

آزاد کشمیر الیکشن کے دوران دو نشستوں پر ری پولنگ ہوئی، جس کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا۔

ایل اے 16 کے 186 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے میر اکبر خان نے 20,793 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ان کے مخالف پیپلز پارٹی کے قمر الزمان خان نے 16,964 ووٹ حاصل کیے، اور انہیں 3,829 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

ایل اے 15 باغ کے 213 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کے ضیاء قمر نے 17,019 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ان کے حریف ن لیگ کے مشتاق منہاس نے 15,127 ووٹ لیے، اور ان کی شکست کا مارجن 1,892 ووٹ رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں