ہوماہم ترینخاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

خاران (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ردالفتنہ 3 کے تحت کی جانے والی کارروائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، جنگی سامان، 2 گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشتگرد خاران اور لجے میں لوٹ مار اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا تعاقب جاری رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں