ہوماہم ترینایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،...

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، عباس عراقچی

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہورہا ہے، تاہم اسے باضابطہ مذاکرات نہیں کہا جا سکتا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات جاری نہیں ہیں اور تہران کسی بھی بات چیت سے قبل موجودہ صورتحال اور امریکی اقدامات کا جائزہ لے گا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کے بارے میں کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات امریکا سے الگ ہیں اور دونوں ممالک بحری آمدورفت کے نئے راستوں پر کام کر رہے ہیں۔ عمان کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، مگر آبنائے کو مکمل کھولنے کے لیے امریکا کو ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق قطر اور پاکستان سمیت علاقائی ممالک ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کر رہے ہیں۔ قطر نے ان مذاکرات کو پیش رفت کے مرحلے میں قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تجارتی بحری آمدورفت جلد بحال ہو جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں