ہوماہم ترینحکومت کا تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ...

حکومت کا تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ بنانے پر غور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام اور الگ کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ بینک بنانے کی تجاویز پر غور شروع کیا ہے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں تعمیراتی شعبے میں اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ، ایم ڈی پیپرا، کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں تعمیراتی شعبے کے لیے جامع ڈیولپمنٹ پیکیج پر غور کیا گیا ہے جبکہ درآمدی و برآمدی پالیسیوں کو معقول بنانے اور ٹیکس اصلاحات کے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

احد چیمہ نے کہا کہ مجوزہ کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ شعبے کی ترقی اور ریگولیٹری نگرانی کا دوہرا کردار ادا کرے گا، جس میں سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے قیام کا فریم ورک جلد وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکیج سے مالیاتی اور پالیسی رکاوٹیں دور ہوں گی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔ سرکاری منصوبوں کی ڈیفیکٹ لائیبیلٹی پیریڈ کو ایک سال سے بڑھا کر تین سال کیا جائے گا، اور مستقبل میں اسے پانچ سال تک بڑھانے کا منصوبہ موجود ہے۔

احد چیمہ نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے الگ کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کا فیصلہ اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے مالیاتی فیزیبلٹی کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔ حکومت کی بنیادی توجہ ہر عوامی منصوبے کو کم لاگت اور پائیدار بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں