ہوماہم ترینبدلتے سیکیورٹی چیلنجز میں سابق فوجیوں کا تجربہ قیمتی اثاثہ ہے، فیلڈ...

بدلتے سیکیورٹی چیلنجز میں سابق فوجیوں کا تجربہ قیمتی اثاثہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بدلتے سیکیورٹی چیلنجز میں سابق فوجیوں کا تجربہ قیمتی اثاثہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، یومِ آزادی کے موقع پر سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر سابق فوجیوں کے تجربے، رہنمائی اور وابستگی کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیچیدہ اور بدلتے ماحول میں ان کے تجربات سے استفادہ اہم ہے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے ملک کے دفاع میں سابق فوجیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی استقامت کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔

سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں