ہوماہم ترینپاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد...

پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

پاکستان بھر میں 79 واں جشن آزادی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزار قائد پر پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر تھے، جنہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز میں دو دستے شامل ہیں، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں