ہوماہم ترینمحمود خان اچکزئی کا وزیراعظم سے دفتر میں ملاقات سے انکار

محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم سے دفتر میں ملاقات سے انکار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنما کے گھر پر مل سکتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے پاکستان کی کسی بھی گلی یا درخت کے نیچے ملاقات کر سکتے ہیں، لیکن پرائم منسٹر ہاؤس یا پرائم منسٹر چیمبر میں نہیں جائیں گے۔

اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کے 21 ستمبر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوا تھا، جسے اپوزیشن کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں قبول کر لیا گیا ہے۔

حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات آج جمعہ کے دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ہوگی۔ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفوں کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں