لندن (لارڈ میڈیا) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کئی برسوں میں محنت کی ہے اور اگر خلیج کا بحران پیدا نہ ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی معیشتوں کی طرح ترقی کر چکا ہوتا۔
منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپننگ کی تقریب میں شرکت کی۔ لندن اسٹاک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور سینئر حکام نے اُن کا استقبال کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کی لسٹنگ کی رونمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ خلیج کا بحران نہ ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی معیشتوں کی طرح آگے بڑھ چکا ہوتا۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ذکر بھی کیا۔
وزیر اعظم افس کے اعلامیے کے مطابق، یہ تقریب پاکستان اور لندن کے مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے روابط کی عکاسی کرتی ہے۔ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں لندن اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔


