ہوماہم ترینخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور (لارڈ میڈیا) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں میرعلی اور گردونواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں