ہوماہم ترینصومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ، 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق

صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ، 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق

کراچی (لارڈ میڈیا) صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے آئل ٹینکر Honour 25 کے عملے کی بازیابی کے لیے کارروائی کے دوران قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق صومالیہ اور نیم خودمختار خطے پٹ لینڈ کی حکومت کی مشترکہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور بحری قزاقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں قزاقوں نے یرغمال بنائے گئے افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔

جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت سیکنڈ انجینئر سید کاشف عمر، آئلر رفیع اللہ خان اور تھرڈ انجینئر محمود انصاری کے طور پر کی گئی ہے۔ دیگر دو جاں بحق افراد میں ایک بھارتی اور ایک میانمار کا شہری شامل ہے۔ کراچی کے علاقے بفرزون سے تعلق رکھنے والے کاشف عمر کے بیٹے اذہان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کی میت پاکستان لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صومالیہ میں کارروائی کے دوران پاکستانیوں، بالخصوص کراچی سے تعلق رکھنے والے کریو ممبرز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کو ہدایت کی کہ کراچی اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے جاں بحق پاکستانیوں کی تفصیلات فوری حاصل کی جائیں۔

انصار برنی نے مغوی عملے کی سنگین صورتحال اور خطرات سے آگاہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ذمہ داری متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہے۔ انصار برنی نے مطالبہ کیا کہ کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے عملے کی فوری اور محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں