ہومتازہ ترینتمام شرائط پوری، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف فنڈ منظوری میں حائل...

تمام شرائط پوری، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف فنڈ منظوری میں حائل رکاوٹیں ختم

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری کئے جانے کے بعد اب پاکستان کیلئے آئی ایم ایف فنڈ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزہ پر ہونیوالے سٹاف لیول معاہدے اور ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ (مئی) کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا، اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے اسلئے اب آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط کے اجراء کی منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے توقع ہے کہ آئندہ ماہ ہونیوالے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ای ایف ایف کے تحت قرضے کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے آر ایس ایف پروگرام کی 21کروڑ ڈالر کی اگلی قسط بھی ملے گی، آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اعتماد میں لیا گیا ہے، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے مشاورت کی گئی ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کی رقم رواں مالی سال کے بجٹ سے خرچ ہوگی اور مشکل حالات کیلئے 300ارب کے ہنگامی فنڈز بھی دستیاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے ڈیپازٹس طویل مدت کیلئے روول اوور کرنے پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ یو اے ای پاکستان کے ذمہ قرضہ جلد رول اوور کر دیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ اس وقت سٹیٹ بینک میں سعودی عرب کے 5ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، چین کے 4ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، یو اے ای کے 2ارب ڈالر رواں ماہ اور ایک ارب ڈالر کی واپسی جولائی میں ہونا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے، تمام ادائیگیاں بروقت ہونگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں