ہومتازہ ترینپنجاب، محکمہ ٹرانسپورٹ کیساتھ مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 65 فیصد...

پنجاب، محکمہ ٹرانسپورٹ کیساتھ مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 65 فیصد خود ساختہ اضافہ واپس، 25 فیصد پر اتفاق

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 65 فیصد خود ساختہ اضافہ ختم کرتے ہوئے 25فیصد اضافے پر اتفاق کرلیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری کرائے نامہ کے مطابق لاہور تا راولپنڈی کرایہ ایگزیکٹو کلاس 2480سے بڑھ کر 3100، اکنامک 3680سے 4600، فرسٹ کلاس 3800سے 4750کر دیا گیا ہے، لاہور تا پشاور ایگزیکٹو کرایہ 3150سے 3950روپے، اکنامک 4300سے 5400، لاہور تا سرگودھا ایگزیکٹو کرایہ 1270سے 1600، اکنامک 1750سے 2200، لاہور تا فیصل آباد ایگزیکٹو کرایہ 1270سے 1600، اکنامک 1700سے 2150کر دیا گیا ہے۔

کرائے نامے کے مطابق لاہور تا سیالکوٹ/ڈسکہ کا کرایہ ایگزیکٹو 1150سے بڑھا کر 1450روپے کر دیا گیا، لاہور تا ملتان کا کرایہ ایگزیکٹو 2200سے 2750، اکنامک 2800سے 3500ہوگیا ہے، لاہور تا بہاولپور کا کرایہ ایگزیکٹو 2540سے 3200، اکنامک 3680سے 4600کر دیا گیا۔

لاہور تا احمد پور کا ایگزیکٹو کرایہ 2760سے 3450، اکنامک 3750سے 4700ہوگیا، لاہور تا سوات(مینگورہ) کا کرایہ ایگزیکٹو 3240سے 4050، اکنامک 4540سے 5700ہوگیا، لاہور تا مری کرایہ ایگزیکٹو 3320سے 4150، اکنامک 4350سے 5450کر دیا گیا ہے ۔

کرائے نام کے مطابق لاہور تا تونسہ کا کرایہ ایگزیکٹو 2940سے 3700، اکنامک 3750سے 4700، لاہور تا کوئٹہ کا کرایہ ایگزیکٹو 4480سے 5600، اکنامک 5760سے 7200، فرسٹ کلاس 6950 سے 8700، لاہور تا کراچی کرایہ ایگزیکٹو 7700سے 9650، اکنامک 9850سے 12300، فرسٹ کلاس 10950سے 13700ہوگیا۔

جاری کرایہ نامے کے مطابق لاہور تا حیدرآباد کا کرایہ ایگزیکٹو 7480سے 9350، اکنامک 9620سے 12000، فرسٹ کلاس 10950سے 13700، لاہور تا رحیم یار خان کرایہ ایگزیکٹو 3270سے 4100، اکنامک 4700سے 5900، فرسٹ کلاس 5580سے 7000، لاہور تا صادق آباد کا کرایہ ایگزیکٹو 3270سے 4100، اکنامک 4700سے 5900، فرسٹ کلاس 5580سے 7000روپے کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور کے تمام بس اڈوں کو نیا کرایہ نامہ فوری آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں