ہومانٹرٹینمنٹجویریہ سعود کو یمنی زیدی کی بچپن کی غلط تصویر پیش کرنے...

جویریہ سعود کو یمنی زیدی کی بچپن کی غلط تصویر پیش کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اسوقت تنازع کا شکار ہو گئیں جب شو کے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ یمنی زیدی کی مبینہ بچپن کی تصویر غلط طور پر پیش کی۔

پروگرام میں مشہور شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کا کھیل کھیلا جا رہا تھا جس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم کی تصاویر شامل تھیں تاہم ایک تصویر کو یمنی زیدی کی بچپن کی تصویر قرار دیا گیا جو درحقیقت ایک کم عمر لڑکی فریال حمید کی نکلی۔

بعدازاں یمنی زیدی نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ تصویر ان کی نہیں ہے، اس معاملے پر عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد جویریہ سعود نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انکی ٹیم نے سوشل میڈیا سے تصویر بغیر تصدیق کے حاصل کر کے نشر کر دی جس پر انہیں افسوس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال حمید کے والد نے موقف اختیار کیا کہ یہ تصویر انکی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے بغیر اجازت لی گئی اور ٹی وی شو میں استعمال کی گئی جس سے انکی بیٹی کی شناخت متاثر ہوئی ہے، معاملہ نہایت سنجیدہ ہے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں