پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے مقدمے میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد بالآخر اپنے خیالات کا اظہار کردیا ہے۔
انسٹاگرام پر متعدد سٹوریز شیئر کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کے حوصلے اور خودمختاری سے متعلق شاعری بھی پوسٹ کی۔
انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربات سے گزر چکی ہیں اور اب شفا کے سفر کی طرف بڑھ رہی ہیں، سچ بولنا ہی انکی اصل کامیابی ہے اور وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ اس مشکل مرحلے کو ایک ذاتی صدمہ سمجھتے ہوئے اب اپنی توانائی کو خود کو سنبھالنے اور آگے بڑھنے پر مرکوز کریں گی۔


