شہریوں سے ایک لیٹر پٹرول پر 211 روپے 26 پیسے، ڈیزل پر 59روپے 12 پیسے کی ٹیکس وصولی جاری ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 247روپے 15پیسے ہے جس پر فی لیٹر 211.26 روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 24روپے 12پیسے کسٹم ڈیوٹی، 7روپے 52پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن کے شامل ہیں جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنی کا 7روپے 87پیسے منافع اور 8روپے 64پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق 1لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 160روپے 61پیسے کی لیوی عائد ہے جبکہ فی لیٹر قیمت میں 2روپے 50پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے جس پر 59روپے 12پیسے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔
دستاویز کے مطابق 1لیٹر ڈیزل پر 35روپے 74پیسے کسٹم ڈیوٹی، 4روپے37پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7روپے 87پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع، 8روپے 64پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن، 2روپے 50پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی صفر ہے۔


