پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بال ٹیمپرنگ کیس میں قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے، فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کیخلاف اپیل دائر کی تھی تاہم ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔
فخر زمان کو 29مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی پر دو میچز کیلئے معطل کیا گیا تھا۔
پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقوی پر مشتمل پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے گزشتہ روز اپیل کی سماعت کی، کمیٹی نے تمام شواہد کا جائزہ لینے اور متعلقہ افراد کے موقف سننے کے بعد اپیل کو مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کو برقرار رکھا، فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی اور تمام فریقین کیلئے لازم ہوگا۔


