وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے موجودہ مالی سال کے بجٹ و اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 47کروڑ 21لاکھ روپے قومی خزانے میں سرنڈر کر دیئے جبکہ ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں سے 2کروڑ 10لاکھ روپے کٹوتی کر کے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر فیول اور توانائی کی بچت کیلئے 75فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بجلی کی ضروریات گرین پارلیمنٹ سولر سسٹم سے پوری کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں 200ملازمین فزیکلی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے جبکہ سپیکر کی ہدایات کے مطابق غیر ضروری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


