ہومانٹرنیشنلٹرمپ نے بعض ادویات کی درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر...

ٹرمپ نے بعض ادویات کی درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

نیویارک (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو حقوق ملکیت کے تحت رجسٹرڈ بعض ادویات اور ان سے متعلق ادویاتی اجزاء کی درآمدات پر مالیت کے حساب سے 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔

جمعرات کو دستخط کئے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسی درآمدات اتنی زیادہ ہیں اور ایسے حالات میں ہورہی ہیں کہ یہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

یہ ٹیرف 31 جولائی 2026 کو امریکی وقت کے مطابق رات 12 بج کر ایک منٹ کے بعد نافذ العمل ہو گا۔

حکم نامے کے مطابق جن کمپنیوں کے پاس امریکہ میں پیداوار منتقل کرنے کے منصوبے ہیں یا جلد متوقع ہیں اور جنہیں امریکی وزیر تجارت کی منظوری حاصل ہے، ان کی مصنوعات پر 20 فیصد ٹیرف عائد ہوگا تاہم یہ شرح 2 اپریل 2030 سے بڑھ کر 100 فیصد ہو جائے گی۔

حکم نامے کے مطابق جاپان، یورپی یونین، جمہوریہ کوریا، سوئٹزرلینڈ اور لیشٹنسٹائن جنہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رکھے ہیں، کو 15 فیصد محصولات کا سامنا ہوگا جبکہ برطانیہ پر 10 فیصد محصولات لاگو ہوں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جنیرک ادویات، بائیوسیملرز اور متعلقہ اجزاء کو محصولات سے استثنیٰ دیا گیا ہے جن میں نیوکلیئر ادویات، پلازما سے تیار علاج، بانجھ پن کا علاج اور سیل و جین تھراپی شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں