ہومانٹرنیشنلازبکستان نے خلیج اور مشرق وسطیٰ سے متعلق چین اور پاکستان کے...

ازبکستان نے خلیج اور مشرق وسطیٰ سے متعلق چین اور پاکستان کے منصوبے کی حمایت کر دی

تاشقند (شِنہوا) ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کے لئے چین اور پاکستان کی جانب سے پیش کئے گئے پانچ نکاتی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

سعیدوف کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔

فون پر گفتگو کے دوران دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں