آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے مارچ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق یہ اضافہ خاص طور پر عید کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران عوام کی جانب سے سفر میں اضافے کے باعث دیکھنے میں آیا۔
اس کے علاوہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے سبب بجلی گھروں نے بھی فرنس آئل کی خریداری بڑھا دی ہے، جس سے مجموعی طلب میں اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق مارچ میں پٹرول کی فروخت فروری کے مقابلے میں 8فیصد بڑھ کر 6لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ فروری میں یہ فروخت 6لاکھ 20ہزار ٹن تھی، اسی طرح ڈیزل کی فروخت میں بھی 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں ڈیزل کی فروخت 5لاکھ 90ہزار ٹن رہی، جو فروری میں 5لاکھ 20ہزار ٹن تھی۔
دوسری جانب فرنس آئل کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، مارچ میں فرنس آئل کی فروخت 90ہزار ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ فروری میں یہ صرف 40ہزار ٹن تھی۔
ماہرین کے مطابق اگر توانائی کے متبادل ذرائع میں بہتری نہ آئی تو آنے والے مہینوں میں بھی تیل کی طلب میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔


