ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب کا آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت، بحالی...

وزیراعلی پنجاب کا آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت، بحالی کے عزم کا اعادہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت و بحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹسٹک بچوں کیلئے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، صوبے بھر کے سپیشل طلبہ کیلئے ہمت کارڈ اور ہر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کر رہے ہیں، صوبے میں سپیشل افراد کیلئے 313 اداروں کو بہتر بنائیں گے۔

آٹزم ڈے پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی بچے آزمائش نہیں بلکہ اللہ کی نعمت ہیں، معاشرے کو امتیازی سلوک ختم کرنا چاہئے، پنجاب میں پہلی بار سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سنٹر کے قیام پر اظہار تشکر کیا اور معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بننے والا سکول آف آٹزم جیسے ادارے کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں، آٹزم سکول میں ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، صوبہ بھر کے 27ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے، مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم سکول نہیں بلکہ سماجی انقلاب ہے جو حب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ آٹسٹک بچوں کے علاج کی ایکٹیویٹی کو ہر ضلع کی سطح تک لے کر جائیں گے، صوبے بھر کے سپیشل طلبہ کیلئے ہمت کارڈ اور ہر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کر رہے ہی، سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو اور ہر ڈسٹرکٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل سٹوڈنٹس بنانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ28سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پنجاب بھر میں سپیشل بچوں کیلئے سپیشل قسم کی 70بسیں فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیہ، بھکر، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب وسط پنجاب میں سنٹر آف ایکسی لینس میں ہزاروں سپیشل بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،صوبے میں سپیشل افراد کیلئے 313 اداروں کو بہتر بنائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں