ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحتمند ہیں، وہ جنگی حالات کے باعث عوام میں نہیں آرہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور غلط اندازوں کی وجہ سے ایران کیخلاف جنگ چھیڑی۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی اب امریکی سفارتکاری پر بھروسہ نہیں کریگا، امریکا اپنے مطالبات تھوپنے اور طاقت کا استعمال کرنے کیلئے سفارت کاری اور بات چیت کا دکھاوا کرتا ہے، ایرانی عوام بھی پہلے والے دھوکے کے بعد امریکا سے بات چیت کیلئے تیار نہیں۔


