ہومانٹرنیشنلقوم اور مسلح افواج حملہ کرنیوالوں کے پاؤں کاٹ دینگے، ایران

قوم اور مسلح افواج حملہ کرنیوالوں کے پاؤں کاٹ دینگے، ایران

امریکا کی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے ملک پر حملہ کرنیوالوں کے پاؤں کاٹ دینگے، تاریخ گواہ ہے ایران نے کبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا اور آئندہ بھی اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کیلئے آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائیگا۔

ترجمان نے کہا کہ جو بھی ایران پر حملہ کریگا، اسے سخت جواب دیا جائیگا۔

ایرانی حکام کے مطابق ملک کی دفاعی صلاحیت مکمل طور پر مضبوط ہے اور ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین، خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریگا، ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پالیسی پر قائم ہے اور دشمن کو اسکے نتائج بھگتنا ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں