ہومانٹرنیشنلطالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے...

طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

افغانستان میں طالبان رجیم کی نااہلی کے نتیجے میں ملکی معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے پر مرکوز ہے اور طالبان رجیم کی غفلت سے صحت کا نظام مفلوج ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ چکی ہیں۔

میڈیا کے مطابق صوبہ بدخشاں میں طبی عملے کی گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال جاری ہے۔

بدخشاں کے طبی مراکز میں ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ مہینوں میں کئی ملازمین کی برطرفی کے علاوہ انتظامی تبدیلیوں سے نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے، پسماندہ علاقوں کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ اور صورتحال سنگین بحران کی شکل اختیار کرگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بدخشاں میں طبی عملے کی ہڑتال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طالبان رجیم بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، افغان طالبان کی تمام تر توجہ عوامی فلاحی وبہبود کے بجائے آمرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنا غیرقانونی تسلط مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں