امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، عالمی سطح پر برطانوی معیار کا خام تیل برینٹ تقریباً 4فیصد اضافے کے بعد 105.55 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 3فیصد اضافے کیساتھ 103ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں ممکنہ عسکری کارروائیوں اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہے جس کا براہِ راست اثر عالمی توانائی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف آئندہ چند ہفتوں میں مزید سخت اقدامات کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔


