ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی افسران کی ایک میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 37امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی افسران کی خفیہ میٹنگ کی جگہ پر پاسدارانِ انقلاب کی نیوی کی جانب سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں 37امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ صبح سے لیکر اب تک باسدارانِ انقلاب کی بحری افواج نے بڑے پیمانے پر پانچ آپریشن کیے ہیں جن کے دوران امارات، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، مزید برآں ایران کی جانب سے ایک ڈرون حملے میں شمالی بحر ہند میں ابراہم لنکن طیارہ بردار جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے باعث جہاز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔


