ہومانٹرنیشنلامریکا تیل پیدا کرنیوالا بڑا ملک، سعودیہ دوسرے، روس تیسرے نمبر پر

امریکا تیل پیدا کرنیوالا بڑا ملک، سعودیہ دوسرے، روس تیسرے نمبر پر

امریکا نے تیل کی پیداوار میں دنیا کے دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر خود کو سب سے بڑا تیل پیدا کرنیوالا ملک ثابت کر دیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا کی یومیہ تیل پیداوار سعودی عربیہ اور روس کی مجموعی پیداوار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے، سال 2026میں امریکا کی اوسط تیل پیداوار تقریباً 13.6ملین بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے جبکہ 2027میں بڑھ کر 13.8ملین بیرل یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنیوالے ممالک میں امریکا پہلے، سعودی عرب دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی یومیہ مجموعی پیداوار 20.9 ملین سے 22.8 ملین بیرل کے درمیان ہے جو دنیا کی مجموعی تیل پیداوار کا تقریباً 15سے 20فیصد حصہ بنتی ہے، یہ مقدار سعودی عرب کی 10.8 سے 11.2ملین بیرل اور روس کی 10.5سے 10.9ملین بیرل یومیہ پیداوار سے کہیں زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا کی بڑھتی ہوئی تیل پیداوار عالمی توانائی مارکیٹ پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے جس سے قیمتوں، سپلائی اور عالمی معاشی توازن میں تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں