ہومانٹرٹینمنٹاپریل فول، مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان، سوشل میڈیا پر...

اپریل فول، مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے یکم اپریل کا اپنے یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے انٹرنیٹ پر کھلبلی مچ گئی۔

مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں اپنا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کر رہا ہوں، اس کیساتھ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے یوٹیوب سے وقفہ لینے کا عندیہ دیا۔

27 سالہ یوٹیوبر جن کے 300ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں، اپنے بڑے سٹنٹس اور فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں، انکے اس اعلان کے بعد مداحوں میں شدید تشویش پھیل گئی اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حیرت اور بے یقینی کا اظہار کیا جانے لگا تاہم بعد میں واضح ہوا کہ یہ اعلان دراصل اپریل فول ڈے کے موقع پر کیا گیا ایک مذاق تھا۔

ماضی میں بھی مسٹر بیسٹ اسی دن جعلی منصوبوں، مرچنڈائز اور کولیبوریشنز کے حوالے سے مداحوں کو حیران کرتے رہے ہیں، اگرچہ کئی مداحوں نے سچ سامنے آنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم کچھ نے اس مذاق کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں مداحوں میں بلاوجہ تشویش پیدا ہوئی ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں