پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دیا ہے، وزیر داخلہ کی جانب سے نئے ڈائریکٹر جنرل کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے اور پیپر لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔


