گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نئے تعینات ہونیوالے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم اور ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
گورنر نے نئے آئی جی پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے، پنجاب کو جرائم سے پاک بنانے کیلئے میں اور وزیراعلیٰ ایک پیج پر ہیں، ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے، انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دینے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
گورنر نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات جانفشانی سے فرائض ادا کر رہے ہیں۔


