ہومانٹرنیشنل"غلط معلومات کے جال" میں نہ آئیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام...

"غلط معلومات کے جال” میں نہ آئیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط

تہران (شِنہوا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے تاکید کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری امریکی-اسرائیلی جنگ کے دوران "غلط معلومات کے جال” میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو ایک خطرہ کے طور پر پیش کرنا طاقتور لوگوں کی سیاسی اور اقتصادی من مانیوں کا نتیجہ ہے۔ یعنی کسی ایک کو دشمن بنایا جاتا ہے تاکہ دباؤ کو جواز ملے، فوجی برتری برقرار رہے، ہتھیاروں کی صنعت چلتی رہے اور تزویراتی منڈیوں پر کنٹرول برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی خطرہ موجود نہ ہو تو اسے ایجاد کر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جدید تاریخ کے دوران ایران نے کبھی بھی جارحیت، توسیع پسندی، نوآبادیات یا تسلط پسندی کا راستہ نہیں اپنایا، باوجود اس کے کہ اسے عالمی طاقتوں کی طرف سے قبضے، حملوں اور مسلسل دباؤ کا سامنا رہا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کی دیگر قوموں بشمول امریکہ، یورپ یا ہمسایہ ممالک کے عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

یہ کھلا خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی خطاب سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا گیا، جس میں ٹرمپ نے جنگ میں "فیصلہ کن اور غالب کامیابیوں” کا دعویٰ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں