ہومانٹرنیشنلامریکا کی جنگ سے ممکنہ دستبرداری، اسرائیل کو نئے اتحادیوں کی تلاش

امریکا کی جنگ سے ممکنہ دستبرداری، اسرائیل کو نئے اتحادیوں کی تلاش

امریکا کی جانب سے ایران جنگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے عندیہ کے بعد اسرائیل نئے اتحادیوں کی تلاش میں اہم ممالک کیساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے ساتھ نئے تعلقات استوار کر رہا ہے۔

گزشتہ روز اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل خطے کے اہم ممالک کیساتھ نئے اتحاد تشکیل دے رہا ہے تاکہ ایران کا مقابلہ کیا جا سکے، ہم خطے کے اہم ممالک کیساتھ نئے اتحاد قائم کر رہے ہیں تاہم انہوں نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کئے۔

انکا کہنا تھا کہ جلد ہی میں آپکو ان اہم معاہدوں کے بارے میں مزید بتا سکوں گا، نیتن یاہو نے ایران کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جلد یا بدیر ایرانی حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں