ہومانٹرنیشنلایران سے کوئی مسئلہ نہیں، دمشق میں مداخلت ناقابل قبول، شامی صدر

ایران سے کوئی مسئلہ نہیں، دمشق میں مداخلت ناقابل قبول، شامی صدر

شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام ایران کیساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہے جب تک کہ اسے خود نشانہ نہ بنایا جائے۔

لندن میں ایک تحقیقی ادارے سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمد الشرع نے کہا کہ شام کو تہران میں ایران سے کوئی مسئلہ نہیں مگر دمشق میں اسکی مداخلت قابل قبول نہیں کیونکہ اس نے سابق اسد حکومت کی مدد کرتے ہوئے شامی عوام کی بیدخلی میں کردار ادا کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا رابطہ ہوا نہ ہی سفارتی تعلقات موجود ہیں ایران کیساتھ کشیدگی کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتے اور خود کو تنازع میں گھسیٹے جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث شام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ملک مزید جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، میری حکومت کی اولین ترجیح شام کی تعمیرِ نو، ترقی اور بے گھر شہریوں کی واپسی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں