ہومانٹرنیشنلامریکہ نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کا...

امریکہ نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

امریکہ نے ایران کی جانب سے سخت مزاحمت کے بعد گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 سے 3 ہفتے میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا 2 سے 3ہفتے میں ایران جنگ سے نکل جائیگا، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے، جنگ ختم کرنے کیلئے ایران سے ڈیل ضروری نہیں، امریکی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک شخص ایٹم بم بنانا چاہتا تھا اسلئے کارروائی کی۔

انکا کہنا تھا کہ رجیم چینج میرا مقصد نہیں تھا بلکہ میرا مقصد تھا کہ ایٹم بم نہ ہو۔

یورپی ممالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرانس اور کوئی دوسرا ملک آئل، گیس چاہتا ہے تو آبنائے ہرمز سے جاکر لے لیں، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کر سکیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، ہر ملک جائے اور اپنے بحری جہازوں کو تیل سے بھر لے، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی کوئی وجہ نہیں کہ ہم انکی حفاظت کریں۔

صدر ٹرمپ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ پر بادشاہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں، یہ لوگ پچھلے 4 سال کے دوران کیا کرتے رہے، وہ چاہتے ہیں کہ بارڈر کھلے رکھیں اور کرمنلز امریکا میں داخل ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں