ہومپاکستانخیبرپختونخوا، 13 خوارج کی ہلاکت پر وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج...

خیبرپختونخوا، 13 خوارج کی ہلاکت پر وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 13 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں، فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں