ہومپاکستانکفایت شعاری مہم، پنجاب میں 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی گئی

کفایت شعاری مہم، پنجاب میں 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی گئی

دنیا بھر میں توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب حکومت کفایت شعاری کے فارمولے پر گامزن ہے اور اس حوالے سے صوبے میں مختلف محکموں کیلئے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری ہوا نہ ہی ادائیگی کی گئی ہے، مشرق وسطی میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے، پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے لیکن فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدیگی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہونگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں