ہومانٹرنیشنلمزاحمتی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی سپریم لیڈر کا حزب...

مزاحمتی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی سپریم لیڈر کا حزب اللہ کے سربراہ کو پیغام

تہران (شِنہوا) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تحریک کی مسلسل حمایت کا عہد کیا گیا ہے۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق اپنے پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر قاسم کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کو سراہا۔ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مسلم دنیا کے سب سے ضدی دشمنوں، یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف استقامت اور مزاحمت ایران کے سابق سپریم لیڈر کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے تھیں۔

انہوں نے حزب اللہ کے مرحوم رہنماؤں کی جدوجہد، بہادری اور قربانیوں کی بھی تعریف کی۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ وہ نعیم قاسم کی حکمت، عقل اور بہادری پر اعتماد رکھتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور لبنانی عوام کے لئے عزت اور خوشحالی بحال کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں